وفاقی وزیر احد چیمہ نے ہارڈشپ پالیسی میں تبدیلی کی ہدایت کردی

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے ڈریپ کو موجودہ فارمولہ ازسرنو مرتب کرنے اور ہارڈشپ پالیسی میں فوری تبدیلی کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیرصدارت ادویات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ احد چیمہ نے ڈریپ کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور جامع نظرثانی کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہارڈشپ پالیسی کے تحت ریلیف صرف حقیقی اور ناگزیر کیسز میں ملنا چاہیے، حکومتی ریلیف کا فائدہ ادویات کی قیمتوں میں بھی نظر آنا چاہیے۔A

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *