ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 پیسے اور پیٹرول 50پیسے فی لیٹر سستا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے تحت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔