افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی سازش کے تحت دوبارہ لائی گئی۔ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ جو امن دشمنوں کو وسائل فراہم کررہا ہے۔ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی سازش کے تحت دوبارہ لائی گئی، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے، بھارت دہشتگردوں کو وسائل فراہم کررہا ہے، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ افغان رجیم دہشت گردوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت کو کہا اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال ہونےکی اجازت نہ دے، افغان حکومت کو کہا دہشتگردتنظیموں کولگام دیں، افغان حکومت کو کہا ہم خطےمیں امن چاہتےہیں، افغان حکومت کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ 2017،18 میں پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، سازش کےتحت پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی لائی گئی، دہشتگردی کاسب نےمل کرمقابلہ کرناہے۔ 90 ہزار پاکستانی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوچکے ہیں، مستونگ کے سیشن جج نے گزشتہ روز جام شہادت نوش کیا، بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کوشکست فاش دی، خطےمیں قیام امن کیلئےمؤثرسفارتکاری پردنیاپاکستان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، خطے میں قیام امن کیلئے مؤثر سفارتکاری پر دنیا پاکستان کی معترف ہے، فیلڈ مارشل اورنائب وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ہماری کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہورہیں، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔
ایف بی آر میں ملی بھگت سے بڑی کرپشن ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑمیں آگے لے جائیں، ماضی کی غلطیوں کوسدھاریں گے،ترقی کے ثمرات صوبوں کومنتقل کریں گے، پاکستان کے مسائل کاحل شفاف حکومتی نظام میں مضمر ہے، شفاف گورننس کےنظام کوصوبوں میں بھی رائج کریں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آرمیں ملی بھگت سے بڑی کرپشن ہے، وسائل جو خزانے میں آنے چاہئیں وہ نہیں آتے، سالانہ کھربوں کے وسائل جیبوں میں جاتے ہیں، وسائل جیبوں میں جانے سےپاکستان میں مسائل بڑھتے ہیں۔ ہمیں قرضےاداکرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں وفاق کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے، پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں 150ارب روپے بلوچستان کو دیئے۔ دیگر3صوبوں نے بھی ساتھ دیا، یہ احسان نہیں بھائی چارہ ہے۔