چند سرکاری اسپتالوں کی نرسز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاعات

پنجاب کی نرسز سے غیر قانونی رقوم بٹورنے کیلئے جعلی فون کالز کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب بھرمیں نرسز کو نشانہ بنانے والے ایک نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں جعلی کالرز تبادلوں، چھٹیوں اوراستعفوں کی منظوری کے نام پر سرکاری نرسز سے غیر قانونی رقوم بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق بعض نرسز مبینہ طورپر ان جعلی نمبرز پر رقم بھی منتقل کر چکی ہیں، جبکہ چند سرکاری اسپتالوں کی نرسز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق جعلی کالرزسرکاری امور نمٹانے یا منظوری دلوانے کے بہانے نرسز سے رقم طلب کر رہے ہیں، اور متعدد مشتبہ موبائل نمبرز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ صحت نےتمام ٹیچنگ اسپتالوں، میڈیکل کالجز اور نرسنگ اداروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے نرسز کو خبردارکیا ہے کہ کسی بھی غیر مجاز فرد کو ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں۔

ہدایت نامےمیں کہاگیا ہےکہ نرسز کسی بھی مشکوک کال یا پیغام پر فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کریں اور کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *