کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو قیمت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔
کراچی میں چند روز قبل 150 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 300 روپے سے زائد تک جاپہنچا ہے جس کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سرکاری ریٹ لسٹ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ہے۔
شہریوں نے کہا کہ کھانے میں ٹماٹر کے بغیر سالن بنتا ہی نہیں ہے لیکن مہنگائی کے کچن کا حساب کتاب بھی بگاڑ دیا ہے۔
دکانداروں کے مطابق دیگر شہروں سے سپلائی بحال ہوئی تو شاید قیمتوں میں کچھ کمی آجائے گی۔
عوام سوال کررہے ہیں کہ عوام کو ریلیف آخر کب ملے گا، قیمتیں کون کنٹرول کرے گا؟ پیٹرول کی قیمت کم ہونے سے بھی مہنگائی میں ذرا برابر کمی نہیں آئی ہے۔