محکمہ خزانہ نے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اضافے سے مستفید ہوں گے۔
گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کر دیا گیا، گریڈ 16 تا 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا کنوینس الاؤنس 7,500 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔ کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا۔