شبانہ اعظمی اس سے قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج میں تین روز تک شریک رہی تھیں

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا ہوگئیں، ڈاکٹروں نے انہیں پانچ روز تک آئسولیشن میں رہنے اور آرام کا مشورہ دیا ہے۔

75 سالہ اداکارہ کو 102 ڈگری بخار ہے، جس کے باعث وہ ممبئی میں طلبہ کے احتجاج میں شرکت نہیں کرسکیں۔

شبانہ اعظمی اس سے قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج میں تین روز تک شریک رہی تھیں۔ وہ نیٹ کے امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت میں سب سے نمایاں شخصیات میں شامل تھیں۔

اداکارہ نے احتجاج کے دوران آنسو گیس کے باعث دمے کے دورے کا بھی بتایا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ انہیلر استعمال کرنے کے بعد ان کی طبیعت بہتر ہوگئی۔

طلبہ کے احتجاج کو تقریباً ایک ماہ ہوگیا ہے، مظاہرین مبینہ نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر جواب دہی اور بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب سماجی کارکن سونم وانگچک نے 20 روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے معاملے میں گرفتاریوں اور کیسز کی سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *