سسٹم کو ری سیٹ کیے بغیر معاملہ حل نہیں ہوگا، سیاسی قیادت کو اکٹھے بیٹھ کر ایک ایک ایشو طے کرنا پڑے گا: وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جب تک نئے سیاسی یونٹ نہیں بنیں گےنئی قیادت نہیں آئے گی اور کام نہیں ہوگا اس لیئے نوجوانوں سے پوچھیں ان کو کیا چاہیے، نوجوان صرف ملازمت کے مواقع اور میرٹ چاہتے ہیں لیکن اگر کاکروچ اکھٹے ہوئے گئے تو سب کچھ الٹ سکتا ہے جس کے بعد پھر لیپ ٹاپ سے نوجوانوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان کے پہلے اکنامک سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ سیاسی تقریرنہ کروں، آج مجھے سیاسی تقریر کرنی پڑے گی، سمجھتا ہوں پاکستان اس حالت میں جانے کے ذمہ داراسٹیج پر بھی بیٹھے ہیں اور سامنے بھی، جس سسٹم میں ہم ہیں گروچکا ہے، ہم سب جمہوریت چاہتےہیں اس کا حامی ہوں، جمہوریت میں چار پانچ قسم کے نظام ہیں ، 10 سال بعد بھی آپ ایسے ہی تقریریں کر رہے ہوں گے۔