اداکارہ نے ثاقب چدھڑ سے منسوب پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے
رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا۔
اداکارہ عروبہ مرزا نےسوشل میڈیا پرمبینہ طور پر ثاقب چدھڑ سےمنسوب پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔
اس حوالے سےثاقب چدھڑ نے فوٹو اینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کیا اور ان سے اتفاق نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔