کراچی سے گرفتا رہونے والی منشیات فروش انمول عرف پنکی نے دوران تفتیش ماڈل سے ڈرگ ڈیلر بننے تک کے سفر کی کہانی بیان کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنکی 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے نکلی،وہیں سے پارٹیوں میں جانا شروع کیا،ایک وکیل سے شادی ہوئی جو انٹرنیشنل کوکین کا کام کرتا تھا،شادی کے بعد کوکین کا کام شوہر کے ساتھ شروع کیا،انمول پنکی نے شوہر سے طلاق کے بعد پولیس افسر سے شادی کر لی۔

پنکی نے اپنے 3 بھائیوں کی مدد سے کوکین کا نیٹ ورک قائم کیا اور ڈیلر بن گئی،انٹرنیٹ سے کوکین بنانا سیکھا،شروع میں کوکین ٹھیک نہ بناسکی اور نقصان اٹھایا،ملزمہ کچھ عرصے تک مسلسل بناتے بناتے کوکین بنانے لگ گئی،پنکی نے اپنے کوکین کا برانڈ بنا لیا جو مشہور ہو گیا۔

پنکی کو5سال قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیاا ور مبینہ طور پر 7 کروڑ رشوت لیکر چھوڑ دیا،لاہور سے 2 خواتین  کے ذریعے ٹرین سے کوکین کے 5 پیکٹ کراچی بھیجتی تھی،اسٹیشن سے بائیک رائیڈر زپیکٹ الگ الگ لیکر ڈیلرز کو پہنچاتے تھے،ڈیلرز کی مدد سے کوکین شہریوں کو پہنچتی تھی۔

پیسے اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرانسفر کیے جاتے تھے،پنکی کا نیٹ ورک ایسےکام کرتا تھاجس میں کوئی کسی دوسرے سے نہیں ملتا تھا،ملزمہ انمول عرف پنکی نے گلگت میں ایک ہوٹل بھی بنایا ہے،پنکی کے گروپ میں اس کے بھائی ناصرکی گرل فرینڈبھی شامل ہے۔

بھائی کی گرل فرینڈ کی مدد سے کراچی کی پارٹیوں میں کوکین سپلائی کی جاتی،پنکی کے 2 بھائیوں کو ماضی میں کراچی پولیس گرفتار کر چکی ہے، پنکی نے کوکین کے کام سے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *