کراچی (زاہد کیرانی) عوامی جمہوریہ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین 21 مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرما یہ کاری ہو رہی ہے میری کوشش ہوگی کہ دونوں ملکو ں کے درمیان تاجروں سمیت صنعتکاروں اور دیگر شعبہ جات پر مشتمل وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہوں وہ اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں وزارت خارجہ لائزن آفس کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی مشیر سرمایہ کاری قاسم نوید قمر کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل وانگ یو ڈونگ اور ڈائیریکٹر جنرل فارن لائزن آفس محمد عرفان سومرونے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں اہم تاجروں وصنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین دفاع سمیت آئی ٹی ذرعت ، تعلیم ،میڈیکل آلات ،انفراسٹریکچر اور فارمیسیٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ چین اور پاکستان کی کمپنیاں مشترکا سرمایہ کاری بھی بڑھا رہی ہےں ۔انہوں نے کہا کہ چین میں غذائی اشیا اور پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے ۔حکومت پاکستان ان اشیا کی ایکسپورٹ بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔